کرکٹ بورڈ کے نقش قدم چلتے ہوئے ہاکی کے عالمی مقابلوں کیلئے ملک سے باہر وینیو تلاش کیا جائے ‘ خواجہ محمد جنید

منگل 25 اگست 2015 12:11

کرکٹ بورڈ کے نقش قدم چلتے ہوئے ہاکی کے عالمی مقابلوں کیلئے ملک سے باہر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان کے سابق ہاکی کھلاڑی اور اولمپئن خواجہ محمد جنید نے ہاکی فیڈریشن کو مشورہ کیا ہے کہ وہ بھی کرکٹ بورڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہاکی کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ملک سے باہر کوئی وینیو تلاش کرے۔ایک انٹرویومیں ہاکی فیڈریشن کے نئے سربراہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خالد سجاد کھوکھر کی تعیناتی کی تعریف کرتے ہوئے جنید نے کہا کہ پی سی بی کی طرح ہاکی فیڈریشن کو بھی ملک میں ہاکی کی بحالی تک بین الاقوامی وینیوز کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق اولمپئن نے کہا کہ پاکستان کے پاس ملائشیا ‘چین ‘ابو ظہبی اور دبئی جیسی جگہیں موجود ہیں جہاں بین االاقوامی ٹیموں کی میزبانی کی جا سکتی ہے۔12-2010 تک ہاکی ٹیم کے کوچ رہنے والے جنید نے کہاکہ دبئی کسی بھی ٹیم کی میزبانی کیلئے بہترین جگہ ہے کیونکہ وہاں ہاکی کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جب کہ وہاں پاکستان کو اسپانسرز کی تلاش میں بھی کافی آسانی ہو گی۔جنید نے کہا کہ جب تک یورپی ٹیمیں پاکستان آنے سے ہچکچا رہی ہیں، پی ایچ ایف کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ایشین ٹیم کو دورہ پاکستان پر قائل کرے۔ اس سے نہ صرف ملک میں ہاکی کے میدان دوبارہ سجیں گے بلکہ نوجوانوں کی قومی کھیل کی جانب دلچسپی بھی بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :