صدیق بنگش کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کا کوچ مقرر کر دیا

منگل 25 اگست 2015 12:12

صدیق بنگش کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کا کوچ مقرر کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان ڈس ایبلڈسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے مایہ ناز فٹ بالرمحمد صدیق بنگش کو ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب، اسلام آباد کا کوچ مقرر کر دیاہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے سابق فٹ بالر محمد یامین کو منیجر ہونگے،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صدیق بنگش کی کوچنگ سے ماڈل ٹاؤن کلب ترقی کرے گا،شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن کلب آئندہ ہفتے اسلام آباد میں کھیلنے جانے والے پوٹھوہارفٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی اور اس کے علاوہ ستمبر میں کھیلی جانے والی اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں بھی شرکت کرے گی-