انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

منگل 25 اگست 2015 12:12

انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ویمنز ایشز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو چیمسفورڈ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم اس سے قبل ون ڈے سیریز اور واحد ٹیسٹ جیت چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 28 اگست کو ہوو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 اگست کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔