صدر آزاد کشمیر کل صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی ہونگے

منگل 25 اگست 2015 12:14

صدر آزاد کشمیر کل صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل ..

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)صدرریاست سردار محمد یعقوب خان( آج)26 اگست کو صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں راولاکوٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے فٹ بال ٹورنامنٹ آل پاکستان ساکر لیک فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان ِ خصوصی ہوں گے ٹورنامنٹ کا فائنل میزبان پونچھ روروزاور کشمیر فائٹر کے درمیان ہو گا پونچھ روروز نے سیمی فائنل میں صابر شہید کلب کو صفر کے مقابلہ دو گول سے اور کشمیر فائٹر نے پر ل الیون کو صفر کے مقابلہ تین گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی تھی۔