فلم” کٹی بٹی“ 18ستمبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

منگل 25 اگست 2015 12:20

فلم” کٹی بٹی“ 18ستمبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)بالی ووڈ کی کوئین کنگنا راناوٹ کی آنے والی نئی رومینٹک کامیڈی فلم” کٹی بٹی“ کے نئے گانے سر پھرا کی مکمل ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔کوئین اور تنو ویڈز منو ری ٹرن کی کامیابی کے بعد کنگنا ایک اور ہٹ فلم دینے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

رو مینس اور کامیڈی سے بھر پور اس فلم میں کنگنا راناوٹ کے مدِ مقابل عامر خان کے بھانجے عمران خان مر کزی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی (کنگنا راناوٹ) کے گر د گھوم رہی ہے جو محبت پر یقین نہیں رکھتی ۔Nikhil Advaniکی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 18ستمبر کو عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔