ایازصادق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پربدستوراسپیکرکے عہدے پرموجود

منگل 25 اگست 2015 12:22

ایازصادق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پربدستوراسپیکرکے عہدے پرموجود

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست2015ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے ایاز صادق کو بطور ممبر قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کرنے کے با وجود ایاز صادق قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر بدستوراسپیکر کے عہدے پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نہ صرف ایم این اے کے طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے بلکہ ان کے حلقہ انتخاب سے قومی اسمبلی کو خالی قرار دے دیا گیا ہے اور اب سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے بغیر ایاز صادق اپنے آپ کو اسپیکر قومی اسمبلی نہیں لکھ سکتے لیکن شاید یہ خبر اسمبلی سیکریٹریٹ تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر بدستور سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی ہی دکھایا اور لکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تصویری گیلری میں بھی ان کی تصاویر کو بطور اسپیکر ہی نمایاں جگہ دی گئی ہے۔