ریحام خان کی فلم’ ’جاناں‘ ‘کی شوٹنگ شروع ہو گئی

عمران رضا کاظمی کے ساتھ فلم کی کو پروڈکشن کیلئے پرجوش ہوں‘ٹیم نے فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کیلئے انتہائی محنت کی ‘موضوع بھی میرے دل کو چھولینے والا ہے‘ یہ میرے وطن کی کہانی ہے ‘اعلیٰ ثقافت اور اقدار کی منظر کشی کی گئی ہے ‘ ریحام خان

منگل 25 اگست 2015 12:40

ریحام خان کی فلم’ ’جاناں‘ ‘کی شوٹنگ شروع ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)پاکستانی فلم بینوں کیلئے ایک اور خوشخبری، ریحام خان کی آنے والی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان فلم ’جاناں‘ کی شریک پروڈیوسر ہیں ۔فلم میں مرکزی کردار خوبرو ارمینا خان اور بلال اشرف ادا کریں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اظفر جعفری انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

فلم ’جاناں‘ میں پاکستان کے پشتون علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شبیہہ پیش کی جائے گی۔فلم کی کہانی عثمان خالد بٹ کی تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایت کاری کے لئے اظفر جعفری کو چنا گیا ہے جو کہ فلم’سیاہ‘ کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں۔اس سے قبل ریحام خان نے فلم کے بارے میں کہا تھا کہ ”میں عمران رضا کاظمی کے ساتھ فلم کی کو پروڈکشن کے لئے انتہائی پرجوش ہوں، انکی ٹیم نے فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لئے انتہائی محنت کی ہے اور اس کا موضوع بھی میرے دل کو چھولینے والا ہے، یہ میرے وطن کی کہانی ہے جس میں یہاں کی اعلیٰ ثقافت اور اقدار کی منظر کشی کی گئی ہے