حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، اینجیلو میتھیوز
منگل 25 اگست 2015 13:26
کولمبو ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود انکی ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فیصلہ ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کریگی۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مایہ ناز آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں ہونے والی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے تیسرے میچ میں بھارت کو شکست سے دوچار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی ٹیم کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں اپنی ٹیم کو مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.