سری لنکا۔بھارت باہمی ٹیسٹ میچز،بھارت کا آئی لینڈرز کے خلاف پلڑا بھاری

منگل 25 اگست 2015 13:27

سری لنکا۔بھارت باہمی ٹیسٹ میچز،بھارت کا آئی لینڈرز کے خلاف پلڑا بھاری

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1982ء سے 2015ء میں اب تک مجموعی طور پر 37 میچز کھیلے گئے جس میں بھارت کو آئی لینڈرز کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے، بھارت نے 15 جیتے جبکہ سری لنکن ٹیم صرف 7 میچ جیت سکی اور 15 میچز بے نتیجہ رہے۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار 1982ء میں آمنے سامنے ہوئیں اور ان کے درمیان کھیلا گیا میچ برابری پر ختم ہوا جبکہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 2010ء میں ہوا تھا جس میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز کا پہلا میچ سری لنکن کرکٹ ٹیم جیت چکی ہے جبکہ دوسرا میچ بھارتی ٹیم نے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔