’بدعنوان‘ نہیں اور ’فٹبال میں کوئی بدعنوانی‘ نہیں ہے ، سیپ بلاٹر
منگل 25 اگست 2015 13:50
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سبکدوش ہونے والے صدر سیپ بلیٹر نیکہا ہے کہ وہ ’بدعنوان‘ نہیں اور ’فٹبال میں کوئی بدعنوانی‘ نہیں ہے۔۔ میڈیا سے گفتگومیں سیپ بلیٹر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ میں فیفا کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ میں اتنا مضبوط ہوں کہ اپنی حفاظت کر سکوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جو کیا اور جو نہیں کیا اس کا مجھے علم ہے۔فیفا میں ادارے کے طور پر میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے، ہاں کچھ لوگ خراب ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے مجھے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔سیپ بلیٹر نے کہا ’میں جانتا ہوں کہ میں ایماندار آدمی ہوں، میں بدعنوان اور پریشان نہیں ہوں‘۔(جاری ہے)
سیپ بلیٹر نے فیفا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فیفا میں ادارے کے طور پر میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے، ہاں کچھ لوگ خراب ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے انھیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سنہ 2010 کا فٹبال کا عالمی کپ ’شفاف ترین عالمی کپ تھا۔‘ واضح رہے کہ امریکی استغاثہ نے رواں برس مئی میں فٹبال میں مجرمانہ تحقیقات شروع کی تھیں اور اس کے تحت 14 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ رواں برس مء میں زیورخ میں ایک ہوٹل میں پولیس چھاپے کے بعد فیفا کے سات اہم اہلکاروں کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد فیفا بدعنوانیوں کے الزامات میں گھر گئی ہے۔امریکی محکمہ انصاف کی درخواست پر ان سات اہکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے 14 موجودہ اور سابقہ فیفا اہلکاروں اور ان کے معاونین پر بدعنوانی کے سنگین مقدمات قائم کیے تھے۔ امریکہ کی جانب سے جن 14 افراد پر ریکٹیئرنگ اور غیر قانونی طور پر پیسے کے لین دین کے الزمات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی ان میں سے فیفا کے سات جونیئر اہلکاروں کے علاوہ دو نائب صدور تھے۔ ان 14 ملزمان کیگروپ میں سے سات کو سوئٹزرلینڈ میں رواں برس مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سوئس استغاثہ سنہ 2018 میں روس اور سنہ 2022 میں قطر کو عالمی کپ کی میزبانی کا حق دیے جانے کی تحقیقات کر رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.