ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ:8 رکنی قومی ٹیم تھائی لینڈروانہ

منگل 25 اگست 2015 14:02

ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ:8 رکنی قومی ٹیم تھائی لینڈروانہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) جیت کا عزم لیے ایشین باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے آٹھ رکنی قومی ٹیم تھائی لینڈ روانہ ہوگئی، باکسرانتظار کرتے رہ گئے عامرخان کراچی میں ہونے کے باوجود ملنے نہیں آئے۔ نیشنل کوچنگ سینٹرکراچی میں بینکاک روانگی سے قبل کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی باکسر ایونٹ میں جیت کے لیے جان ماریں قوم ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین نے عامر خان کے تربیتی کیمپ میں نہ آنے کا شکوہ کیا۔ باکسروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کی ہے ایونٹ میں بھی اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ ایشین چیمپیئن شپ میں شاندارکارکردگی کی بدولت قومی باکسرورلڈ چیمپیئن شپ اورریواولمپک میں کوالیفائی کرسکیں گے۔