ڈچ لیگ ، اجاز نے این ای سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا

منگل 25 اگست 2015 14:06

ڈچ لیگ ، اجاز نے این ای سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ہالینڈ میں ہونے والے ڈچ لیگ کے فٹبال میچ میں اجاز کلب نے کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔ ہالینڈ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں اجاز کلب اور این ای سی کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

اجاز کی ٹیم نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت کو مظبوط کئے رکھا۔ اجاز ٹیم کے پلیئر میلیک نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، اس کے بعد کھیل کے آخری لمحات میں حریف ٹیم کے کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف گول کر کے اجاز کو دو صفر سے کامیابی دلوا دی۔