بھارتی میڈیا نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر برس پڑا
منگل 25 اگست 2015 14:57
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بھارتی میڈیا نریندر مودی کی پاکستان کے متعلق پالیسی پر برس پڑا ۔ ہندوستان ٹائمز کے ادارئیے کے مطابق نریندر مودی کی پالیسی سے صرف زہریلے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔مشیرخارجہ سطح پر مذاکرات کی منسوخی سے بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی جس کے بعد خود بھارتی اخبارات مودی کی پاکستانی پالیسی کو آڑھے ہاتھوں لینے لگے ۔
ہندوستان ٹائمز میں لکھے گئے اداریے کے مطابق مذاکرات کے ایجنڈے اور کشمیری رہنماوٴں کے بارے میں مودی سرکار کی پالیسی سے زہریلے اثرات مرتب ہوئے۔اخبار کے مطابق پاکستان کا حریت رہنماوٴں سے ملاقات کرنا یقینی تھا یہ تصور ہی غلط تھا کہ پاکستان صرف اپنے اوپر دہشت گردی کے الزامات سننے کیلئے مذاکرات کریگا۔(جاری ہے)
اگر پاکستان دہشت گرد ہے تو اوفا ملاقات کیوں کی گئی؟ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کی پالیسی سے پاکستان میں بھارت کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
اخبار نے مودی کو پاکستان میں کسی بھی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو بھارتی طیاروں یا کمانڈرز کا واپس لوٹنا آسان نہیں ہوگاادارئیے کے مطابق اگر بھارت دہشت گردی کے کسی واقعے پر امریکا یا عالمی برادری کا دروازہ کھٹکھٹائیگا تو وہاں سے جواب موصول ہوگا کہ اگست میں سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات بھی تو خود ہی منسوخ کیے تھے۔ہندوستان ٹائمز نے نریندر مودی کی پالیسی کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.