وسط ایشیائی ممالک کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے، باہمی تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 25 اگست 2015 15:01

اسلام آباد/ آستانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے، وسط ایشیائی ممالک سے باہمی تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دوروزہ دورے پر قازقستان پہنچ گئے، دوران پرویز وزیراعظم نواز شریف نے وفد میں شامل تاجروں سے ملاقات کی اور پاکستان و قازقستان کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے مشاورت بھی کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے ادویات سازی اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں برآمدات میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وسط ایشیائی ممالک کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے، وسط ایشیائی ممالک سے باہمی تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔ اس موقع پر تاجروں نے برآمدات میں اضافے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے قازقستان کے ساتھ برآمدات میں اضافے کیلئے تجاویز دیں۔

متعلقہ عنوان :