بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 28 اگست کھیلا جائیگا‘ دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پر امید

منگل 25 اگست 2015 15:06

بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 28 اگست کھیلا جائیگا‘ دونوں ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 28 اگست کھیلا جائیگا‘ دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلئے پر امید‘ آئی لینڈرز کمار سنگاکارا کے بغیر میدان میں اتریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت اور سری لنکا مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28اگست سے کولمبو میں ہی شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پر امید ہیں اور کوشش کریں گی کہ آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیت جائیں ۔ سری لنکن سٹار کمارا سنگا کارا اپنی ریٹائرمنٹ کے باعث سیریز کے آخری میچ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔