وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تشہیری مہم کیلئے 10 لاکھ روپے وصول کر لئے

منگل 25 اگست 2015 15:19

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تشہیری مہم کیلئے 10 ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تشہیری مہم کے لئے کام کرینگے۔ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی ہدایت پر سرفراز کو کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ پیشگی ادا کردیا گیا ہے۔ کمرشل کی ریکارڈنگ ابھی طے نہیں ہے لیکن شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو ایڈوانس میں دس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد انکے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے اور اس سے لڑائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا سب سے اہم کھلاڑی سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے کمرشل میں کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ انکی آفریدی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، وہ انکے بڑے ہیں اور انہوں نے کراچی میں اپنی کرکٹ ان کو دیکھ کر شروع کی تھی لہذا ان سے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کا جارحانہ انداز انہیں پسند ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ ہر میچ میں ان سے سیکھیں۔