ہربجن سنگھ اور گلوکارہ گیتا بسرا کی شادی 29 اکتوبر کو ہو گی

منگل 25 اگست 2015 15:19

ہربجن سنگھ اور گلوکارہ گیتا بسرا کی شادی 29 اکتوبر کو ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹر ہربجن سنگھ اور گلوکارہ گیتا بسرا کی شادی کی تاریخ مقرر ہو گئی‘ دونوں 29 اکتوبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آف سپنر ہربجن سنگھ اور گلوکارہ گیتا بسرا کی شادی 29 اکتوبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے تعلقات کی بازگشت سنائی دے رہی تھی تاہم اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہمیشہ ہی دونوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر کے نواحی علاقے پھاگوارہ میں ہو گی ۔ اس تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں کو مدعو کیاجائیگا۔