آل کراچی جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اتحاد کی کامیابی
منگل 25 اگست 2015 15:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچوں میں گلشن اتحاد کورنگی نے با آسانی کالونی اسپورٹس ملیر کو 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ابراہیم نے دو جبکہ محمد یونس اور عنایت نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے مضبوط حریف شہباز گرین کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے طارق خان اور محمد عامر نے گول اسکور کئے ۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی ایف اے ویسٹ کے سنیئر نائب صدر عمر زادہ روغانی کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر سیکریٹری ایسٹ عبید اللہ خان ،سید عثمان شاہ ،امتیاز اسپورٹس کے روح رواں عبدالعزیز،ٹورنامنٹ آرگنائزر حاجی محمد اسلام ،اجمل خٹک اور دیگر موجود تھے ۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاؤن نے اورنگی ملت کو 4-2سے شکست دیدی ،رحیم محمڈن کی جانب سے محمد اکرم نے دو جبکہ امان اللہ اور محمد عرفان نے ایک ایک گول اسکور کئے اورنگی ملت کی جانب سے اشتیاق اور اشفاق نے گول اسکور کئے ۔
چوتھے میچ میں پیر بخش بلوچ نے ینگ اتحاد کورنگی کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے فدا حسین اور شوکت حسین نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سعید عالم ،محمد شفیع ،عبدالغنی کے پی ٹی ،عبدالرشید اور شکیل راجر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔ٹورنامنٹ میں آج اہم مقابلہ تنظیم اسپورٹس بمقابلہ ہزارہ محمڈن اور نیشنل فائٹر بمقابلہ نارتھ برادرز کے مابین ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.