آل کراچی داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے

منگل 25 اگست 2015 15:21

آل کراچی داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چھ میچوں کے فیصلے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ینگ حسینی فٹ بال کلب اور الیون اسٹار کلب کے باہمی اشتراک سے کلری پلے گراؤنڈ پر جاری آل کراچی حاجی سید با بو داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کلری بلوچ کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ۔دوسرے میچ میں عثما ن شہید کیماڑی نے ینگ اسلام لیاری کو 3-2سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میں بجلی اسپورٹس لیاری نے لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

چوتھے میچ میں سرحد پختون کلب نے بلوچ محمڈن لیاری کو مقررہ وقت میں بر ابری کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیدی ،پانچویں میچ میں سوسائٹی برادرز کیماڑی نے لسبیلہ اسٹوڈنٹس کو 4-0سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا ۔چھٹے میچ میں خیبر مسلم نے ینگ عثمان آباد کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اختر کوچ،شوکت گھوٹائی ،عبدالباقی ،نیاز احمد ،غلام عباس اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد عرفان اور محمد اسلم ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔