ہندو لڑکی کے ساتھ گھومنا مسلم لڑکے کو مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 15:47

ہندو لڑکی کے ساتھ گھومنا مسلم لڑکے کو مہنگا پڑ گیا

بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء): بھارت کی ریاست منگالورو میں ہندو لڑکی کے ساتھ گھومنا ایک مسلم لڑکے کو مہنگا پڑ گیا۔29 سالہ اسٹور مینیجر اپنی ہندو ساتھی کے ساتھ تھا کہ اچانک ایک سمت سے کچھ افراد نے اس پر ہلہ بول دیا۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ ہندو لڑکی کو دو ہزار روپوں کی ضرورت تھی اور میں اس کے ساتھ قریبی اے ٹی ایم پر جا رہا تھا جب کچھ افراد پر مشتمل ایک گروہ نے مجھ پر حملہ کیا اور جب میری ہندو ساتھی نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو اسے بھی ہراساں کیا گیا۔

حملہ آور گروپ نے نوجوان کی تصاویر اتاریں اور سوشل میڈیا پر لگا دیں جس میں نوجوان کو بجلی کے کھمبے کے ساتھ باندھ کر مارا پیٹا جا رہا ہے۔ تاہم زخمی نوجوان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔