بھارت میں پولیس بے زبان جانوروں اور پرندوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی، بکری کو تھانے میں بند کر دیا

منگل 25 اگست 2015 16:07

بھارت میں پولیس بے زبان جانوروں اور پرندوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی، ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بھارت میں پولیس بے زبان جانوروں اور پرندوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئی، پہلے کبوتر پھر میاں مٹھو اور اب بکری کو تھانے میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں چور کے ساتھ بکری کو بھی حوالات میں بند کر دیا۔ اس سے پہلے ایک طوطے کو گرفتار کیا جس پر بوڑھی عورت سے بدتمیزی کا الزام تھا۔ پاکستان سے اڑ کر غلطی سے بھارت جانے والے کبوتر کو بھی کئی دن تک بھارتی تھانے میں بند رہنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :