Live Updates

صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور کی چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان سے ملاقات

منگل 25 اگست 2015 16:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان سے ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال ‘پارٹی امور اور تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی ‘قائدین نے حکو مت پا لیسوں پرعدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ منگل کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں چوہدری سرور نے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی‘بلدیادتی انتخابات کی تیاریوں ‘حکو مت کی ناقص پا لیسوں کے خلاف احتجاج سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اس موقعہ پرنیشنل آرگنائزرشاہ محمودقریشی اورسنٹرل آرگنائزرجہا نگیرخان ترین اوردیگربھی موجود تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے دھاندلی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرنا آئینی حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا (ن) لیگ کی ایمپائر کو ساتھ ملاکر انتخابی میدان میں ”دھاندلی “کر نے کی سیاست کو عوامی طاقت سے ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے اور انکو عوام کے ووٹوں کے تقدس پر یقین کر نا پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کے عملے اور پنجاب کی بیوروکر یسی کے ساتھ ملکر دھاندلی کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کیلئے تحر یک انصاف پنجاب بھر میں اپنے کارکنوں کوایسی ٹر یننگ دے رہی ہے جس سے حکمرانوں کے دھاندلی کے اس منصوبے کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے مطالبات کی منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو ڈیڈ لائن دے دی ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس دھر نے کے سواکوئی آپشن نہیں ہو گا ۔

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے عمران خان کو بتایا کہ پنجاب میں کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے ٹر یننگ دی جا رہی ہے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہر ضلع میں تیاریاں جاری ہیں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :