رشی کپور ایک لیونگ لیجنڈ ہیں ، کترینہ کیف

منگل 25 اگست 2015 16:46

رشی کپور ایک لیونگ لیجنڈ ہیں ، کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ رشی کپور لیونگ لیجنڈ اداکار ہیں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے رشی کپور کے ساتھ نمستے لندن میں کام کیا اور وہ مجھ پر بے حد مہربان رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایک ونڈر فل اور متاثر
کن انسان ہیں وہ ایک لیونگ لیجنڈ ہیں اور میں جب ان کے ساتھ ہوتی ہوں بے حد خوشی محسوس کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ رشی کپور کے ساتھ بات چیت بھی ہمیشہ انتہائی متاثر کن ہوتی ہے ۔