سلمان خان واحد اداکار ہیں جن کے ساتھ کام سے قبل کتراتی تھی ، پریٹی زینٹا

منگل 25 اگست 2015 16:48

سلمان خان واحد اداکار ہیں جن کے ساتھ کام سے قبل کتراتی تھی ، پریٹی زینٹا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریٹی زینٹا نے کہا ہے کہ سلمان خان وہ واحد اداکار ہیں جن کے ساتھ کام سے قبل کتراتی تھی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان واحد ادکار تھے جن کے ساتھ پہلے کام کرنے سے کتراتی تھی انہوں نے کہاکہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں تھا تاہم ایسا تھا انہوں نے کہا کہ چوری چوری چپکے چپکے میں سلمان کے ساتھ بولے گئے دائیلاگ بعد میں سن کر گھبراتی اور شرماتی تھی انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ جذباتی سین عکسبند کرواتے ہوئے انہوں نے میری چیخیں نکلوا دی تھیں اور اس لحاظ سے یہ دونوں اداکار میرے لئے منفرد رہے ہیں ۔