گلگت بلتستان کابینہ میں مزید تین وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 25 اگست 2015 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)گلگت بلتستان کابینہ میں مزید تین وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ذرائع کے مطابق سکردو،غذر،اور دیامر سے ایک ایک وزیر لیے جائیں گے، زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے ایک سمری تیارکرلی ہے جو منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھیج دی جائے گی،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئے وزراء کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔