کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 16:55

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا.

(جاری ہے)

آرمی چیف کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق برینگ دی گئی آرمی چیف نے دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز آپریشن اور کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی. انہوں نے کراچی میں ملٹری کورٹس کی تعداد بڑھانے کی بھی منظوری دے دی ہے تاکہ دہشت گرد اور شدت پسند عناصر کے کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پولیس، رینجرز اور انٹیلی جنس کی کار کردگیوں کو سراہا اور مافیا، جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کا اتحاد توڑنے کی بھی ہدایت کی گئی.