وفاقی دارالحکومت کے کالجز میں داخلے کی درخواستیں مسترد کئے جانے پر قائمہ کمیٹی کا نوٹس

منگل 25 اگست 2015 17:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے کالجز میں داخلے کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے معاملے کا نوٹس لے گی جس کے لئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ماتحت قانون سازوں کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی رانا محمد حیات خان کریں گے۔ جو وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے ماتحت کالجز کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس بات کا تفصیلی جائزہ لیں گے کہ کیونکہ داخلے کی ایک بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کیا گیا۔

علاوہ ازیں آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے ساتھ کالجز میں سیٹوں کی تعداد پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حیات خان نے ممبر قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی بنا دی ہے جو کالجز کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ داخلوں کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے سفارشات قائمہ کمیتی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو جمع کروائے گی تاکہ آئندہ کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔

(جاری ہے)

سب کمیٹی کی ممبر و ممبر قومی اسمبلی فرحانہ قمر کا کہنا ہے کہ ہم ایک غیر جانبدارانہ ٹھوس رپورٹ بنائیں گے جس میں اس امر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے کہ بدقسمتی سے جن طالب علموں کی درخواستوں کو مسترد کیا گیا ان کی وجوہات کیا ہیں۔ دوسری طرف فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے نمائندگان نے بھی قائمہ کمیٹی کی تشکیل کردہ کمیٹی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر میں مزید اداروں کے قیام سے بہتر ہے کہ موجودہ کالجز میں نظام تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی حکمت بنائی جائے۔

کیونکہ اگر تمام سکول کالجز کو ایک جیسی سہولیات اور فنڈنگ کی جائے گی تو چند امیر کالجز اور سکولز پر داخلوں کا زیادہ بوجھ نہیں بڑھے گا۔ کیونکہ والدین بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے شہر کے بہترین سہولیات سے آراستہ سکولز کالجز کو ترجیح دیتے ہیں۔