خفیہ ادارے نے ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار میں ملوث تقریباً 52رکنی ڈیلرز کے گینگ کا سراغ لگا لیا

ڈیلرز کی اکثریت افغان باشندوں پر مشتمل ،ڈیلرز دہشت گرد تنظیموں کو نقد فنڈنگ کر نے میں ملو ث تھے ۔رپو رٹ

منگل 25 اگست 2015 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ملک کے خفیہ ادارے نے ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار میں ملوث تقریباً 52رکنی ڈیلرز کے گینگ کا سراغ لگا لیا ہے جس میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے اور یہ پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو نقد فنڈنگ کر رہے ہیں رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ملک کے سب سے بڑے ادارے آئی ایس آئی نے چیئرمین نادرا کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ نادرا کے حکام نے ان افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں انکو معاونت فراہم کی ہے رپورٹ کے مطابق ایسے غیر ملکی باشندوں نے پاکستان شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں ان کا سراغ لگانے اور ان کو گرفتار کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکلات درپیش ہیں رپورٹ میں خفیہ ادارے کے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور ان کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کی تلاش میں آنے والی مشکلات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس آئی کی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا یا کہ ڈیلروں کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود تھے ان میں ملکی اور غیر ملکی ایجنٹ شامل ہیں جو دہشت گردوں کی معاونت کرتے تھے ان میں حاجی حبیب الرحمان شناختی کارڈ نمبر 17301-9568098 ، یاسر خان 17301-13810446-3 ، حاجی شہزاد 1730-2385719-5 ، سیمی اللہ 17301-1866167-5 ، مامور 17301-1529384-7 ، حاجی عبدالرؤف 21203-81959782-1 ، نائیک محمد 17301-3983078-1 ، حاجی لال دین 17301-7827089-9 اور فضل عبدالرحمان رابی 17301-8514582 شامل ہیں حساس ادارے نے 16 ایسے افراد کی لسٹ دی گہے جو نادرا اور ڈیلرز کے درمیان رابطہ کرواتے تھے ان ایجنٹوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان ے ہے جو کراچی سے اسے ڈبل کرتے تھے رپورٹ میں چالیس کے قریب نادرا کے آفسر اس میں شامل ہیں جو کہ اعلی عہدوں پرکام کر رہے ہیں ۔

حساس ادارے نے یہ پورٹ چیئرمیئن نادرا کو دی بھیجی ہے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا کے ترجمان نے اس رپورٹ کی تصدیق اور نہ تردید کی ہے فیکٹ فائنڈنگ نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ جو شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان کو فراڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے کنفرم کیا جائے ۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ عدالت میں ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ کے اجراء میں موجود متعلقہ افسران ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے انہیں سخت سے سخت سزائیں دی جائیں

متعلقہ عنوان :