کراچی ،رینجرز کا آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ،مسلسل 6گھنٹے تفتیش کی گئی

مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان نے آفاق احمد کے گھرپر چھاپے اور گرفتاری کی خبروں کی تردیدکردی

منگل 25 اگست 2015 18:24

کراچی ،رینجرز کا آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ،مسلسل 6گھنٹے تفتیش کی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور آفاق احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رینجرز نے مہاجرقومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر مسلسل 6 گھنٹے تفتیش کی، ذرائع کے مطابق رینجرز نے آفاق احمد کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے حکام کو مطلع کریں۔

(جاری ہے)

رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد سے جرائم کیمتعلق چھ گھنٹے تک مختلف سوالات کئے، رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔رینجرز نے آفاق احمد سے تفتیش کے دوران ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی سرگرمیاں کر رہے ہیں اسکو بند کردیں اور اگر وہ اور انکا کوئی کارکن اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سے مہاجر قومی موومنٹ کے ترجمان نے آفاق احمد کے گھرپر چھاپے اور گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین آفاق احمد کے گھر پر چھاپے کی خبریں شرانگیز ی اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔افواہیں پھیلانے والے عناصر اور ان کے عزائم سے بخوبی آگا ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں ۔

متعلقہ عنوان :