پی سی بی نے قومی ٹیم کے 2016میں دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا،سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد ٹیم کا پہلا دورہ انگلینڈ

سیریز میں 4ٹیسٹ،5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا،قومی ٹیم آئرلینڈ کے ساتھ 2 ون ڈن بھی کھیلے گی گرین شر ٹس 29جولائی کو انگلینڈ پہنچے گی ،دورے کا آغاز 3روزہ پر یکٹس میچ سے ہوگا پہلا ٹیسٹ 14جولائی ،دوسرا 22جولائی، تیسرا 3اگست ،چوتھا اور آخری ٹیسٹ 11اگست کو کھیلا جائے گا

منگل 25 اگست 2015 18:36

پی سی بی نے قومی ٹیم کے 2016میں دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا،سپاٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 2016میں قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے ،قومی ٹیم سپاٹ فکسنگ کے بعدپہلی بار انگلینڈ کے دورے پر جائے گی جہاں 4ٹیسٹ،5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم دورے کے دوران آئرلینڈ کے ساتھ 2 ون ڈے بھی کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ4 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ،5 میچوں پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز جبکہ آئرلینڈ کے ساتھ بھی 2 ون ڈے کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم 29جون کو انگلینڈ پہنچے گی ،3سے 5جولائی کو سیکس کیخلاف 3روزہ پر یکٹس میچ کھیلے گی ۔ جس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ 14جولائی کو لارڈ ز سٹیڈیم میں کھیلے گی ،دوسرا 22جولائی اولڈ ٹریفورڈ اور تیسرا ٹیسٹ 3اگست اورچوتھا ٹیسٹ 11اگست کو کھیلے گی،ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی ٹیم 18اور 20اگست کر آرلینڈ کیخلاف 2ون ڈے انٹر نیشنل کھیلے گی جبکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 24اگست، دوسرا ون ڈے 27اگست کو لارڈز،تیسرا ون ڈے 30اگست ٹرینٹ برج،چوتھا ون ڈے یکم ستمبر ہینڈنگلے اور پانچواں اور آخری ون ڈے 4ستمبر کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی 7ستمبر کو کھیلا جائے گاجبکہ 8ستمبر کو قومی ٹیم وطن واپس روانہ ہو جائے گی ۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کے بعد قومی ٹیم دورہ انگلینڈ پر نہیں گئی اور یہ کیس کے بعد پاکستانی ٹیم کا پہلا دورہ ہو گا۔