Live Updates

اسلام آباد: عمران خان کو کوئی نئی سیاسی چال سمجھ نہیں رہی اسی لیے دھاندلی کا شور دوبارہ مچایا جا رہا ہے۔ عمران خان کو چاہئیے کہ اپنے کرکٹ کے تجربے سے باہر آ جائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 18:47

اسلام آباد: عمران خان کو کوئی نئی سیاسی چال سمجھ نہیں رہی اسی لیے دھاندلی ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں الیکشن کمشنر استعفیٰ دے دیں، لیکن کے پی کے میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ شفاف الیکشن ہوئے تو میرا سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں تو وہی ممبران موجود ہیں تو پھر وہاں شفاف الیکشن کیسے ہو گئے۔عمران خان آئینی اور قومی ادروں کی توہین کی جا رہی ہے۔

جوڈیشل کمیشن نے واضح بتایا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی، عمران خان کو چاہئیے کہ کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں، ان کا کہنا تھا کہ دراصل عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہیں آرہی، اپنی رپورٹ میں کاظم ملک نے صاف کہا کہ ایاز صادق گنہگار نہیں ہیں تو پھر دھاندلی میں ن لیگ کیسے ملوث ہو گئی۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ ان کو جمہوریت کی مخالفت نہیں کرنی چاہئیے،عمران خان کو چاہئیے کہ وہ محض اپنے موقف کی بات کریں۔

عمران خان کی جانب سے دھاندلی کا راگ دوبارہ الاپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان اور ان کی پارٹی جوڈیشل کمیشن کو بھی ثبوت دینے میں ناکام رہے۔ شاید کوئی ادارہ بچ گیا ہے جس سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا یا شاید کوئی ایسا رہنما ہو جسے شرم کا پاٹ نہیں پڑھایا۔عمران خان سے درخواست ہے کہ اپنے شرم کے رجسٹر کو بند کر تالا کگا دیں۔ قوم عمران خان کے ارادوں کو بھانپ چکی ہے، دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کام نہیں چلے گا۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انفرادی حلقوں کو سامنے رکھ کر ایسا کر رہے ہیں تو یہ بھی کسی مذاق سے کم نہیں۔ ان کو چاہئیے کہ اگر وزیر اعظم بننا ہے تو عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، عوام کی خدمت کریں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گلیوں اور چوراہوں میں سیاست کی خواہشمند ہے ان کو چاہئیے کہ عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔

عمران خان کے پاس کرکٹ کا تجربہ ہے لیکن عوام بھی اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان یہ میچ آپ اصولی طور پر ہار چکے ہیں، کسی ایک اوور میں اگر چوکا چھکا لگ گیا ہے تو اس سے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک میڈیسن میں تجربہ کار انسان ہوں، اسپتالوں میں محض ایک وارڈ ایسی ہوتی ہے جہاں کے مریض بھاگ کر سڑکوں پر نکل جاتے ہیں اور وہ ہے نفسیاتی وارڈ۔ ان کو پکڑ کر دوبارہ اسپتال میں لا کر ان کا علاج کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، دو سال قوم کو ہیجان میں رکھا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات