اسلام آباد : ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 18:55

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت سے ہوے والے مذاکرات سے متعلق تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے . ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں. واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم اور حکومت کے مابین ثالثی کردار نبھا رہے ہیں.