لاہور : انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 19:12

لاہور : انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا تخریب ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) : انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب میں کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد پنجاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کا پنجاب میں ایک بڑا تخریب کاری کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ محمد الیاس پنجاب پولیس کا اہلکار ہے جو کہ ”را“ کی مدد کرتا تھا .

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزم نے انکشافات کیے کہ میرا خفیہ نام پرویز ہے اور بیس سے زائد مرتبہ بھارت جا چکا ہوں جہاں ”را“ کا ایک باجوہ نامی آفیسر منصوبوں کی ہدایات فراہم کرتا تھا. محمد الیاس نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ایسے اور بھی 4 سے 5 نیٹ ورک آپریٹ کر رہے ہیں ہر گروپ میں 3 سے 4 افراد شامل ہیں. جنہیں براہ راست را سے ہدایات موصول ہو رہی ہیں.

انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ ملزم سے حساس مقامات کی تصاویر ، تنصیبات کی ویڈیوز بھی بر آمد ہوئی ہیں ، مجرم کا تعلق واہگہ بارڈر کے ایک قریبی گاؤں سے ہے اور مجرم سی آئی اے کا ملازم ہے اور بیماری کا بہانہ کر کے چھٹیوں پر تھا. انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ مجرم سے مخلتف نیٹ ورکس کی سمز بھی بر آمد کی گئی ہیں. جس کے ذریعے دیگر افراد کو ہدایات فراہم کی جاتی تھیں.

متعلقہ عنوان :