دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،جنوبی افریقہ اے ٹیم بھارت اے کے خلاف پہلی اننگز میں 260 رنز پر آؤٹ،وان زائل 96 رنز بنا کر نمایاں،پٹیل کی 5 وکٹیں

منگل 25 اگست 2015 19:29

دوسرا غیرسرکاری ٹیسٹ،جنوبی افریقہ اے ٹیم بھارت اے کے خلاف پہلی اننگز ..

ممبئی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) جنوبی افریقن اے ٹیم بھارت اے کے خلاف دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وان زائل 96 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اکثر پٹیل نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

منگل کو شروع ہونے والے دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن اے ٹیم کے کپتان ڈین ویلاس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، وان زائل کے سوا جنوبی افریقن اے ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر بھارتی اے باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، وان زائل 96 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، رامیلہ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دورہ بھارت کے دوران مسلسل تین سنچریاں بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

اکثر پٹیل نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت اے ٹیم آج بدھ کو پہلی اننگز شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :