منشیات سے حاصل آمدن دہشتگردی میں استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے‘ پی اے سی کو سیکرٹری نارکوٹکس کی بریفنگ
منگل 25 اگست 2015 19:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو سیکرٹری نارکوٹکس زاہد بندیشہ نے یقین دلایا ہے کہ منشیات کی آمدن پاکستان میں دہشتگردوں کے استعمال میں لانے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ منشیات ایک قومی مسئلہ ہے اس کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ پاکستان میں روزانہ ایک ہزار کلو گرام ہیروئن استعمال کی جا رہی ہے۔ منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لئے اے این ایف کے پاس افرادی قوت کی شدید کمی ہے۔
صوبہ سندھ میں 5 ہزار کے لگ بھگ مقدمات درج ہوئے ہیں اور 3 ہزار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں محمود اچکزئی‘ شیخ رشید‘ عذرا پلیجو‘ نذیر سلطان‘ جنید انور چوہدری وغیرہ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزارت نارکوٹکس مالی سال 2009-10ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی کو بتایا گیا کہ اس سال 84 کروڑ کا بجٹ دیا گیا جس میں سے 8 ملین کی بچت بھی کی گئی ہے۔
مالی مشکلات کا جواز بنا کر وزارت خزانہ نے انسداد منشیات بارے ترقیاتی منصوبوں کے لئے گرانٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا جس سے انسداد منشیات آپریشن کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سیکرٹری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد منشیات کے بارے میں اے این ایف ایک قومی ادارہ ہے۔ جس کی ذمہ داریوں میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ ملک کے 14 انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نگرانی کی ذمہ داری بھی اس ادارہ کے پاس ہے لیکن سٹاف کی کمی کی وجہ سے آپریشنل سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ وزارت کے پاس 3148 اہلکار موجود ہیں جن میں صرف 2600 اہلکار فیلڈ میں منشیات فروشوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ملک میں 1.5 ملین افراد منشیات کے عادی ہیں اور روزانہ 1000 کلوگرام ہیروئن استعمال ہوتی ہے۔ پی اے سی نے سیکرٹری نارکوٹکس کو ہدایت کی ہے کہ ملک سے منشیات کے خاتمہ کے لئے موثر اقدام کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.