` جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال `

منگل 25 اگست 2015 19:44

` جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وزارت قانون نے جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ 3 ستمبرکو 65 سال عمر پوری ہونے کے بعد اپین عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس انور ظہیر جمالی کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر سمری کی منظوری اور نئے چیف جسٹس کے تقرر کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :