ایان علی کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں مدعو نہیں کیا گیا،چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن

منگل 25 اگست 2015 20:08

ایان علی کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں مدعو نہیں کیا گیا،چیئرمین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ایان علی کی جامعہ کراچی آمد سے متعلق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمن شبیب الحسن نے رجسٹرار کو جوابی خط لکھ دیا ہے ، خط میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایان علی کی جامعہ کراچی آمد کے معاملے پر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کی سرزنش کی گئی ہے ۔

شبیب الحسن نے اپنے جوابی میں خط میں کہا ہے کہ ایان علی کو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی آفیسر کو مطلع کردیا تھا اس کے باوجود ایان علی کو روکا نہیں گیا۔واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 4 اسلحہ بردار گارڈز کے ہمراہ جامعہ کراچی آئی تھیں، سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈپارٹمنٹ سے باہر نہیں نکالا گیا۔

متعلقہ عنوان :