اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن ونگ نے چار منظم ، خطرناک گینگزکے 11 ملزمان ، ایک اشتہاری کو گرفتار کرلیا

قبضے سے گاڑیاں، موٹر سائیکل، نقدی، اسلحہ برآمد کرلیا،متعدد انکشافات ، تفتیش جاری،ایس ایس پی اسلام آباد کاپولیس ٹیم کو تعریفی اسناد، نقد انعامات دینے کا اعلان

منگل 25 اگست 2015 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن ونگ( SIU)نے چار منظم اور خطرناک گینگز کے 11ملزمان کو ایک اشتہاری مجرم سمیت گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے قبضہ سے دو گاڑیاں،تین موٹر سائیکل، نقدی80ہزار ، جعلی کرنسی30ہزار روپے اور اسلحہ پسٹل30بور2عدد معہ10روند برآمدکر لیے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اندھے قتل کی واردات کے علا وہ جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی میں لفٹ دیکر شہریوں کو لوٹنے ، چوری شدہ موٹر سائیکل پر مسلح ہو کر موبائیل وغیرہ چھیننے،OLX پر موبائیل کا اشتہار دیکھ کر ان سے ڈیلنگ کر کے موبائیل فون کے عوض جعلی کرنسی دینے کا انکشاف کیا ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی دکھا ئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع اسلام آباد میں گاڑی میں لفٹ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے،موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موبائیل چھیننے والے اور OLXکے اشتہار سے موبائیل فون خریدنے پر جعلی کرنسی دینے کی وارداتوں کے انسداد اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیاس کو ٹا سک دیا ۔

جنہو ں نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگر انی محمد اعظم سب ا نسپکٹر، ٹیپو سلطان، ذوالفقار علی،محمد اقبال،محمد اکرم رانجھا اے ایس آئیز اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیموں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گینگز کے کل11 ملزمان کو ایک اشتہاری مجرم سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو گاڑیاں(ٹویوٹا کرولا اور مہران)،تین موٹر سائیکل، نقدی80ہزار روپے ، جعلی کرنسی30ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ پسٹل30بور2عدد معہ10روند برآمدکر لیے ہیں۔

ملزمان میں دولت خان ولد شہر بہادر ساکن مہمند ایجنسی،عابد اﷲ ولد ارسلہ خان قوم افغانی سکنہ جلال آباد افغانستان ،لال آغاولد شیر آغا قوم افغان ساکن جلال آباد افغانستان ،ظاہر خان ولد نادر خان قوم مہمند ساکن جلال آباد افغانستان ،اسماعیل ولد خان محمد قوم افغان ساکن جلال آباد افغانستان ،گل آغا ولد خوچہ گل ساکن بسور جلال آباد افغانستان،روزی گل ولد عمر گل ساکن بسور جلال آباد افغانستان،رضوانہ عرف مصباح دخترظفر الحق ساکن فضل ٹاؤن چکلالہiiiراولپنڈی،احسن حسن ولد حسن دین ساکن ڈھوک حافظ چکلالہiiiراولپنڈی،راجہ محمد شاہ زیب ولد راجہ محمد نعیم ساکن صلاح الدین ایونیو چکلالہ راولپنڈی،چوہدری محمد یونس ولد عبدالغنی قوم راجپوت ساکن مکان نمبر502گلی نمبر22سیکٹرIIخیابان راولپنڈی شامل ہیں ۔

ملزمان مندرجہ سیریل نمبر 1 اور 2نے اجتماع گراؤنڈ علاقہ تھانہ سبزی منڈی میں ایک لڑکے اویس خان کو قتل کیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر271/15بجرم302/34ت پ تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر ہے۔ملزمان مندرجہ سیریل نمبر3تا 5گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگا کر لوگوں کو لفٹ دے کر گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے اور متاثرہ شخص کو کسی ویرانے میں پھینک دیتے ان ملزمان کو گاڑی اور اسلحہ پسٹل30بور سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ان ملزمان نے علاقہ تھا نہ ترنول اور علاقہ تھانہ ٹیکسلا راولپنڈی میں ایسی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی بابت پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے،ملزمان مندرجہ سیریل نمبر6،7چوری شدہ موٹر سائیکل پرسوار ہو کر گن پوائنٹ پر موبائیل وغیرہ چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں ان ملزمان کوموٹر سائیکل ہنڈا125اور اسلحہ پسٹل30بور سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ان کے زیر استعمال موٹر سائیکل مقدمہ نمبر 120مورخہ27-02-15بجرم 381-Aت پ تھانہ کورال کا مسروقہ شناخت ہو چکا ہے۔

جبکہ قبل ازیں ان کے ساتھی ملزم گرفتار شدہ کے انکشاف و نشاندہی پر دو موٹر سائیکل الگ برآمد ہو ئے ہیں۔ملزمان مندرجہ سیریل نمبر8تا10 اپنے دیگر ایک ساتھی سمیتOLXپر موبائیل فروخت کا اشتہار دیکھ کر رابطہ کرتے اور موبائیل خرید کر رقم ATMسے نکالنے کا ظاہر کرتے ہوئے ATMکیبن سے باہر آکر جعلی کرنسی دی کر رفو چکر ہو جاتے ان ملزمان سے نقدی80ہزار روپے،جعلی کرنسی30ہزار روپے برآمد ہو چکی ہے۔

ملزم مندرجہ سیریل نمبر11 مقدمہ نمبر313مورخہ29-08-13بجرم420/468/471/411ت پ تھانہ I-Aکا اشتہاری ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے متعدددیگر وارداتوں کا انکشاف کیا جن کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کی جا رہی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :