آئی سی سی نے پاکستان وومن ٹیم کو دورہ امریکہ کی اجازت دیدی

امریکہ وومن کرکٹ ٹیم کے ساتھ نومبر میں دو ٹی ٹونٹی میچز متوقع ہیں‘ ذرائع

منگل 25 اگست 2015 20:15

آئی سی سی نے پاکستان وومن ٹیم کو دورہ امریکہ کی اجازت دیدی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستان وومن ٹیم کو دورہ امریکہ کی اجازت دیدی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی وومن ٹیم کے دورہ امریکہ کے لئے آئی سی سی سے اجازت طلب کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آئی سی سی نے پاکستان وومن ٹیم کو اجازت دیدی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وومن کرکٹ ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے واپسی پر امریکہ کا دورہ کرے گی اور امریکہ وومن کرکٹ ٹیم کے ساتھ نومبر میں دو ٹی ٹونٹی میچز متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق میچز کی حتمی تاریخوں کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ بعد میں کرے گا ۔