رانا ثنا اللہ ثبوت دیں، میں اپنے عہدے سے استعفا دے دوں گا: جسٹس کاظم ملک

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 20:30

رانا ثنا اللہ ثبوت دیں، میں اپنے عہدے سے استعفا دے دوں گا: جسٹس کاظم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) جسٹس کاظم ملک کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ ثبوت دیں، وہ اپنے عہدے سے استعفا دے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف فیصلہ دینے والے جج جسٹس کاظم ملک نے کہا ہے کہ ان پر اور ان کے بیٹے پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کے بیٹے کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے رانا ثنا اللہ ثبوت دیں، وہ اپنے عہدے سے استعفا دے دیں گے۔ پرویز رشید کی جانب سے ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر انہوں نے پرویز رشید کو خط لکھ دیا ہے۔ جسٹس کاظم ملک کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے فیصلے سے قبل ان کی جانب سے ن لیگ کے حق میں 30 فیصلے دیے گئے تاہم ایک فیصلہ خلاف آنے پر مسلم ن نے الزامات لگانا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :