پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

منگل 25 اگست 2015 20:38

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کا تمام کوچز کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوگیا، نئے صدر خالد سجاد کھوکھر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی رسمی کارروائی پوری کردیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ ہوگیا، بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی فیصلوں کی توثیق کردیں گے، شہناز شیخ کو منیجر اور کوچ کے عہدے سے فارغ کردیا گیا، نئے کوچ کیلئے طاہر زمان اور قمر ابراہیم کے نام سامنے آگئے۔چیف سلیکٹر کا عہدہ شہباز سینئر کو ملے گا، 27 اگست کو پی ایچ ایف کانگریس نئے صدر کی توثیق کرے گی، جس کے بعد خالد سجاد کھوکھر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :