زیمبیافضائیہ کے کمانڈر کا پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے بارے بریفنگ دی گئی زیمبیاوفدنے جے ایف17 کو پروڈکشن میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی

منگل 25 اگست 2015 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) زیمبیا فضائیہ کے ایک وفدنے ائیرکمانڈر زیمبیا ائیرفورس، لیفٹیننٹ جنرل ایرک ایم واباچیمیز کی قیادت میں پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انکا استقبال چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاوید احمد نے کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔۔ وفدنے ائیر کرافٹ ریبیلڈ فیکٹری،میراج ریبیلڈ فیکٹری , ایویانکس پروڈکشن فیکٹری اورائیر کرافٹ مینو فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیااور خصوصاً JF-17 کو پروڈکشن میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :