پاکستان کی تینوں سٹاک ایکسچینجوں کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام پر اتفاق باقاعدہ معاہدے پردستخط کئے جائینگے
منگل 25 اگست 2015 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ملک کی تینوں سٹاک ایکسچینجوں ‘ کراچی سٹاک ایکسچینج ، لاہور اسٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی ڈی میوچلائزیشن کمیٹیوں نے تینوں سٹاک ایکسچینجوں کو انٹی گریٹ کرتے ہوئے قومی سٹاک ایکس چینج ’ پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مو جودگی میں جمعرا ت 27اگست‘ کو ایک باقاعدہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو ) پردستخط کیا جائے گا۔
تینوں سٹاک ایکسچینجزکی ڈی میچولائزیشن کمیٹیوں کا مشرکہ اجلاس منگل کے روز سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان میں ہوا ۔ اجلاس میں چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں تینوں سٹاک ایکس چینجز کو ملا کر پاکستان سٹاک ایکس چینج بنانے پر اتفا ق کیا گیا۔ اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ کو ترقی دینے کے طریقوں پربھی غور کیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے اس عالمی رجحان پر بھی بات کی جس کے تحت چھوٹے سٹاک ایکس چینجوں کوملا کر یکجا کیا جا رہا ہے۔ شرکا میں اس بات پر عمومی اتفاق تھا کہ حکومت نے منصفانہ ‘مستعد اور شفاف کیپٹل مارکیٹ کا جو وژن دیا ہے اس کے حصول کے لئے بین الاقوامی معیار کے ایک قومی سٹاک ایکس چینج کا قیام ضروری ہے ۔ قومی سٹاک ایکس چینج کے قیام سے سٹریٹیجک سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے جو کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت بڑھانے کے لئے ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.