پی سی بی کا دانش کنیریا کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر کے سی سی اے کو اظہارِ وجوہ نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

منگل 25 اگست 2015 20:58

پی سی بی کا دانش کنیریا کو ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا کو اپنے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے پر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کمشنر کراچی کرکٹ ٹورنامنٹ کی نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کو نہ صرف مدعو کیا بلکہ انہیں شیلڈ بھی پیش کی گئی اور اس موقع پر دانش کنیریا نے تقریر بھی کی۔

کے سی سی اے کے صدر اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا کو تقریب میں بلائے جانے کا فیصلہ نادانستگی میں ہوگیا جس پر انہیں افسوس ہے اور آئندہ اس ضمن میں احتیاط برتی جائے گی۔اس تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد اسد شفیق اور انور علی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے مشیر صلاح الدین صلو بھی موجود تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کے سی سی اے کی جانب سے دانش کنیریا کو اپنی تقریب میں بلائے جانے پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔