ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات نائن زیرو سے موصول ہوتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ کلر عامر سر پھٹا

muhammad ali محمد علی منگل 25 اگست 2015 21:54

ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات نائن زیرو سے موصول ہوتی تھیں: گرفتار ٹارگٹ کلر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) گرفتار ٹارگٹ کلر عامر سر پھٹا نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ٹارگٹ کلنگ کی ہدایات نائن زیرو سے موصول ہوتی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر عامر سرپھٹا کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ عامر سر پھٹا نے دوران تفتیش 3 افراد کو قتل کرنے اور محبت سندھ ریلی پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ عامر سر پھٹا نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اس کے ہمراہ دیگر 2 افراد ٹیم میں شامل تھے جنہیں ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو سے ہدایات ملتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :