دنیا کی تیز رفتار ترین موٹرسائیکلسٹ خاتون، ہوا کے جھونکے کے سامنے بے بس

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 25 اگست 2015 22:03

دنیا کی تیز رفتار ترین موٹرسائیکلسٹ خاتون، ہوا کے جھونکے کے سامنے بے ..

دنیا کی تیز رفتار ترین موٹرسائیکلسٹ خاتون نے موت کو شکست دے دی ہے۔وہ 250 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ 46 سالہ بیکی ایلس لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اگست۔2015ء)تیزی سے موٹر سائیکل چلانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ بیکی 254 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا 1300 سی سی ٹربو پاور سوزوکی ہایابوسا موٹر سائیکل چلا رہی تھی کہ ہوا کے جھونکے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے کے بعد دو بچوں کی ماں بیکی تماشائیوں میں موجود اپنے شوہر مائیک کے سامنے چھوتھائی میل تک بے قابو موٹر سائیکل کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گھاس پر جا گری۔ حادثے میں بیکی کا ٹخنہ ٹوٹ گیا اور مزید زخم آئے تاہم خصوصی سوٹ میں آرمر پلیٹوں کی وجہ سے اسے کوئی جان لیوا زخم نہیں آیا۔

(جاری ہے)

8 گھنٹوں بعد ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر بیکی واپس نارتھ یارکشائر کے ایلونگٹن ائیر بیس پہنچ گئی تاکہ موٹر سائیکل چیمپین شپ کو دیکھ سکے۔

بیکی کا تعلق سکونتھورپ سے ہے اور وہ ایک کمپنی میں آئی ٹی سپیشلسٹ کام کرتی ہے۔بیکی نے پچھلے سال اکتوبر میں 244 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹرا سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ 264 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا کر توڑا تھا۔بیکی نے کہا کہ وہ پھر دوبارہ ریس میں حصہ لے کر اپنے ورلڈ ریکارڈ کو توڑے گی۔ بیکی نے یہ بھی بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے اس کے شوہر کو اس کے موٹر سائیکل پر کافی کام کرنا پڑے گا۔بیکی کا شوہر مائیک بھی پہلے ریس میں حصہ لیتا تھا ۔ اسی نے بیکی کے موٹر سائیکل کے انجن کو 600 بریک ہارس پاور سے بھی زیادہ طاقتور بنا دیا جو چار فورڈفوکس انجن کے برابر ہے۔