عمران خان اصولی طور پر میچ ہار چکے ہیں،ہمیں ایک اوور میں چوکا یا چھکا لگ گیا تو اس کا اثر پورے میچ پر نہیں پڑ سکتا ، دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف وہ طریقہ کار اختیار کرے جو آئین میں درج ہے، دھرنے جمہور یت کے خلاف سازش ہیں،چاروں صوبائی الیکشن کمشنرسے استعفوں کا مطالبہ کے پی کے میں دھاندلی کی نشاندہی ہے ،تحریک انصاف تماشہ بند اور حقائق تسلیم کرے خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہم نے پکڑی ،30ارب کا غیر قانونی طر یقے سے استعمال کیا گیا ، کے پی کے میں بجلی کے نظام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شکست و ریخت سے نکل نہیں پائی زندہ رہنے کے لئے نیا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے تحریک انصاف کے مطالبات آئین ، جموریت کی توہین ہے ،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے دینا چال تھی ،پھر وہ معافی مانگ کر پارلیمنٹ میں آئے،ہم چوکوں چوراہوں اور گلیوں کی سیات کے قائل نہیں
مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری ، دانیال عزیز ، مائزہ حمید اور مریم اورنگ زیب کی پریس کانفرنس
منگل 25 اگست 2015 22:06
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) مسلم لیگ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہم نے پکڑی ہے،30ارب کا غیر قانونی طر یقے سے استعمال کیا گیا ،کے پی کے میں بجلی کے نظام سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے استعفوں کا مطالبہ کیاگیا جس کا مطلب ہے کہ کے پی کے میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شکست و ریخت سے نکل نہیں پائی اب زندہ رہنے کے لئے نیا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے۔ تحریک انصاف کے مطالبات آئین ، جموریت کی توہین ہے،کونسا ایسا ادرارہ ہے جس سے پی ٹی آئی نے استعفیٰ نہیں مانگا؟تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے دینا چال تھی پھر وہ معافی مانگ کر پارلیمنٹ میں آئے،ہم چوکوں چوراہوں اور گلیوں کی سیات کے قائل نہیں ہیں خان صاحب اپ اصولی طور پر میچ ہار چکے ہیں ہمیں ایک اوور میں چوکا یا چھکا لگ گیا تو اس کا اثر پورے میچ پر نہیں پڑ سکتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.