بلاول بھٹو زرداری کا عبدالقادر قادری کی وفات پر تعزیت کا اظہار

منگل 25 اگست 2015 22:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالقادر قادری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا انتقال منگل کے روز ملتان میں ہوا۔

(جاری ہے)

عبدالقادر قادری ملتان شہر کے پارٹی کے سابق صدر تھے۔ ان کے صاحبزادے منظور قادر قادری ایڈووکیٹ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ والد کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور اہل خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔