لامودی نے نئے ڈویلپمنٹ سیکشن کا اجراء کردیا

منگل 25 اگست 2015 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کی بہترین ویب سائٹ لامودی ڈاٹ پی کے نے اپنی ویب سائٹ پر ’’ نئے ڈویلپمنٹ‘‘ سیکشن کا اجراء کردیا ہے جس میں پراپرٹی پورٹل کے ساتھ بورڈ پرڈویلپرز اور بلڈرزکے منصوبوں کی تفصیلی فہرست دی گئی ہے۔اس حصے کے لئے ٹیب، ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پربنایا گیا ہے جو صارفین کو ایک الگ صفحہ پرجانے کی ہدایت کرتا ہے ۔

اس صفحہ پر پورے پاکستان سے سیلزکی نئی پیش رفتوں ، قیمت ، پراپرٹی کی خصوصیات ، سہولیات، لوکیشن اوردستیاب یونٹس کے حوالے سے تمام تفصیلات درج ہیں ۔ لامودی ڈاٹ پی کے کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ اس کے حصے کے اجراء نے صارفین اورڈویلپرز کو ہماری مصنوعات کے مرکز میں جگہ فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے مرکزی پیج پراس نئی ٹیب کے ساتھ صارفین کو خوش آمدید کہا جاتا ہے جوانکو آن لائن پسندیدہ ترقیاتی منصوبے کو تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ڈویلپرز اور بلڈرزکو اس سیکشن کے ذریعے اپنے آئندہ کے منصوبوں کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کا موقع ملا ہے جس میں پراپرٹی اوراعلی و معیاری تصویریں اپ لوڈ کرنے کی خصوصیات، منصوبے کی تفصیلی معلومات اورڈویلپرز اوربلڈرزکی دیگرمتعلقہ معلومات کی تشہیر کیلئے زیادہ جگہ رکھی گئی ہے ۔ لامودی نے حال ہی میں موون پک ہوٹل، کراچی میں ایک بلڈرزکانفرنس کی میزبانی کی جہاں پراس نے اپنی ویب سائٹ پر اس نئے حصے کے آغازکے بارے میں شرکاء کوآگاہ کیا۔بعدازاں ڈویلپرزکے ساتھ سوال وجواب کا ایک تفصیلی سیشن ہوا جو اس میڈیم کے ذریعے اپنے منصوبوں کومارکیٹ میں لانے کی شدید خواہش رکھتے تھے۔