باکسر عامر خان کراچی آتے ہی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے

منگل 25 اگست 2015 22:56

باکسر عامر خان کراچی آتے ہی کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کے لئے پہنچ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) باکسر عامر خان کراچی آتے ہی اپنے دوست کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے۔دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ آفریدی میرے پرانے دوست ہیں، کراچی آکر ان سے نہ ملنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اس شہر میں بھی باکسنگ اکیڈمی قائم کروں، ایک سوال پر عامرخان نے کہا کہ باکسرز کے حوالے سے لیاری کا بڑا نام سنا ہے۔

اگر موقع ملا تو وہاں ضرور جاؤں گا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ عامر سے میں نے اپنی فانڈیشن کیلئے ساتھ دینے کا کہا تو وہ فورا تیار ہو گئے، وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ بعدازاں آفریدی نے عامر خان کے ساتھ باکسنگ پوز میں تصویر بھی بنوائی۔ یاد رہے کہ عامر خان کے اہل خانہ کافی پہلے انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے مگر ان کا دل اب بھی یہیں دھڑکتا ہے۔ جب کبھی موقع ملے وہ پاک سرزمین چلے آتے ہیں، ان کی اہلیہ فریال بھی ساتھ کراچی آئی ہیں، میڈیا سے مختصر گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں تو بچپن سے یہاں کے دورے کرتی رہی ہوں،اس بار ساحل سمندر جانے کا ارادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :